تاریخ شائع کریں2025 13 April گھنٹہ 11:26
خبر کا کوڈ : 673490

ایران اور امریکہ کے درمیان بالواسطہ مذاکرات دوستانہ رہے

میں اس بات چیت کے لئے اپنے دونوں ساتھیوں کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گا، جو دوستانہ ماحول میں ہوئی اور خیالات کے تبادلے اور بالآخر علاقائی اور عالمی امن، سلامتی اور استحکام کے حصول کا باعث بنی
ایران اور امریکہ کے درمیان بالواسطہ مذاکرات دوستانہ رہے
عمان کے وزیر خارجہ نے مسقط میں ایران اور امریکہ کے درمیان بالواسطہ مذاکرات کو دوستانہ قرار دیا۔

عمان کے وزیر خارجہ بدر البوسعیدی نے مسقط میں ایران اور امریکہ کے درمیان بالواسطہ مذاکرات کے خاتمے کے بعد ایکس  پر ایک پیغام میں کہا کہ مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے فخر محسوس ہورہا ہے کہ آج ہم نے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اور امریکی صدر کے نمائندے اسٹیو وٹکاف کی میزبانی کی تاکہ مشترکہ ہدف کے حامل ایک منصفانہ اور پابند معاہدے کے مذاکرات کے عمل کو شروع کیا جاسکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں اس بات چیت کے لئے اپنے دونوں ساتھیوں کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گا، جو دوستانہ ماحول میں ہوئی اور خیالات کے تبادلے اور بالآخر علاقائی اور عالمی امن، سلامتی اور استحکام کے حصول کا باعث بنی۔

عمانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم اس اہم مقصد کو حاصل کرنے کے لئے مزید کوششیں اور تعاون جاری رکھیں گے۔
https://taghribnews.com/vdci3paqut1ay52.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ