قدس بریگیڈز کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم نے رفح شہر کے شمالی علاقے موراج میں قابض فوج کے ایمونیشن ڈپو کو مارٹر گولوں سے نشانہ بنایا ہے
فلسطینی مزاحمت نے غزہ میں صیہونی ڈرون کو مار گرانے کے ساتھ رفح میں قابض فوج کے کمانڈ روم پر میزائل حملے کئے. فلسطینی مزاحمت کی مصطفیٰ بریگیڈ نے مشرقی غزہ میں جوابی کارروائی کے دوران ایک اسرائیلی "بمبار" ڈرون کو مار گرایا ہے۔ دوسری طرف فلسطین کی القدس بریگیڈ نے رفح کے جنوب میں صیہونی قابض فوج کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر پر میزائل داغے ہیں۔ قدس بریگیڈز کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم نے رفح شہر کے شمالی علاقے موراج میں قابض فوج کے ایمونیشن ڈپو کو مارٹر گولوں سے نشانہ بنایا ہے۔ آج صبح اسلامی جہاد موومنٹ کے عسکری ونگ نے غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کے دو جاسوس ڈرونز کو کنٹرول کر کے ناکارہ بنا دیا۔