تاریخ شائع کریں2025 13 April گھنٹہ 22:11
خبر کا کوڈ : 673581

دشمن کسی قسم کی جارحیت کرے تو منہ توڑ جواب دیا جائے گا

مسلح افواج ملکی ساختہ اسلحہ اور ہتھیاروں پر اعتماد کرتے ہوئے ملکی سرحدوں کی حفاظت کو یقینی بنارہی ہیں
دشمن کسی قسم کی جارحیت کرے تو منہ توڑ جواب دیا جائے گا
ایرانی زمینی فوج کے اعلی کمانڈر بریگیڈیئر جنرل کیومرث حیدری نے کہا ہے کہ مستقبل قریب میں کی جنگوں کے لیے جدید اور مؤثر اسلحہ کی رونمائی کی جائے گی۔

 انہوں نے کہا کہ ایرانی مسلح افواج جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس ہے۔ دشمن کسی قسم کی جارحیت کرے تو منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ آج ہماری سب سے بڑی طاقت صرف افرادی قوت نہیں بلکہ ولی فقیہ کی مکمل اطاعت ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسلح افواج ملکی ساختہ اسلحہ اور ہتھیاروں پر اعتماد کرتے ہوئے ملکی سرحدوں کی حفاظت کو یقینی بنارہی ہیں۔ ایرانی فوج کے پاس آج ایسے جدید اور مخصوص ہتھیار موجود ہیں جو دشمن کے ٹھکانوں کو دقیق اور درست نشانہ بناسکتے ہیں۔ دشمن کی طرف سے کسی قسم کی غلطی سرزد ہونے کی صورت میں مسلح افواج کے چاق و چوبند جوان منہ توڑ جواب دیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی زمینی فوج کے جوان تعلیم یافتہ اور تربیت یافتہ ہیں اور ان کے ساتھ وسیع تعداد میں عام سپاہی بھی موجود ہیں جو ملک اور قوم کی خدمت انجام دے رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ زمینی فوج میں 23 شعبے کام کر رہے ہیں، اور ہر شعبے کے لیے مخصوص اسلحہ موجود ہے تاکہ ہر قسم کے خطرات کا مقابلہ کیا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس ایسے اسمارٹ اور نقطہ زن میزائل موجود ہیں جو زمینی افواج کی ضروریات کے مطابق تیار کیے گئے ہیں۔

سرحدی سیکورٹی کے حوالے سے جنرل حیدری نے کہا کہ مشرقی سرحدوں، خاص طور پر افغانستان کے ساتھ متصل علاقوں میں ایک جدید سیکورٹی منصوبہ شروع کیا گیا ہے۔ یہ منصوبہ صرف ایک چار میٹر اونچی دیوار نہیں بلکہ جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس مکمل نظام ہے۔ اس چار سالہ منصوبے کا ایک حصہ مکمل ہو چکا ہے اور باقی تین سال میں پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا۔
https://taghribnews.com/vdcjotemvuqeaiz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ