تاریخ شائع کریں2025 14 April گھنٹہ 12:56
خبر کا کوڈ : 673639

پورا خطہ اس وقت نازک اور خطرناک صورتحال سے دوچار ہے

الحمیداوی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ حالات کی نزاکت کو سمجھتے ہوئے ذمے داری کا مظاہرہ کریں تاکہ دشمن عناصر کو امت اور قوم کے خلاف سازشوں کا موقع نہ مل سکے
پورا خطہ اس وقت نازک اور خطرناک صورتحال سے دوچار ہے
عراقی حزب اللہ کے اعلی رہنما نے کہا ہے کہ عراق اور پورا خطہ اس وقت اپنی سب سے زیادہ نازک اور خطرناک صورتحال سے دوچار ہیں۔

عراقی مقاومتی تنظیم حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل ابوحسین الحمیداوی نے کہا ہے کہ عراق اور پورا خطہ اس وقت اپنی سب سے زیادہ نازک اور خطرناک صورتحال سے دوچار ہیں۔

الحمیداوی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ حالات کی نزاکت کو سمجھتے ہوئے ذمے داری کا مظاہرہ کریں تاکہ دشمن عناصر کو امت اور قوم کے خلاف سازشوں کا موقع نہ مل سکے۔

انہوں نے عراق میں آئندہ پارلیمانی انتخابات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اس میں بھرپور عوامی شرکت کی ضرورت پر زور دیا۔

ابوحسین الحمیداوی نے مزید کہا کہ ہمیں چاہیے کہ امیرالمؤمنین (ع) کے وطن کے امین بن کر اسلامی اقدار اور مظلوموں کا دفاع کریں اور ظالموں کے خلاف ڈٹ کر کھڑے ہوں۔
https://taghribnews.com/vdcdss09nyt0596.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ