تاریخ شائع کریں2021 5 January گھنٹہ 14:45
خبر کا کوڈ : 488531

فلسطینی قوم کے نام ایک پیغام

زینب سلیمانی نے پیر کے روز اپنے اس پیغام میں کہا ہے کہ شہید سلیمانی نے اپنے بچوں کو دشمن کی شناخت اور فلسطین نیز مسلمانوں کے قبلۂ اول سے محبت سکھائي ہے اور بیت المقدس اور فلسطین ہماری زندگي کے ہر لمحے میں موجود ہیں اور یہ صرف تقریر کا ایک نعرہ یا جہاد کی بندوق کی گولی نہیں تھی بلکہ ہمارے یہ گھرانے کا طریقۂ کار تھا
فلسطینی قوم کے نام ایک پیغام
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی قدس فورس کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت کی پہلی برسی کی مناسبت سے، غزہ پٹی میں شہید قدس کے زیر عنوان ایک خصوصی پروگرام منعقد ہوا جس میں اس عظیم شہید کی بیٹی نے فلسطینی قوم کے نام ایک پیغام ارسال کیا ہے۔

زینب سلیمانی نے پیر کے روز اپنے اس پیغام میں کہا ہے کہ شہید سلیمانی نے اپنے بچوں کو دشمن کی شناخت اور فلسطین نیز مسلمانوں کے قبلۂ اول سے محبت سکھائي ہے اور بیت المقدس اور فلسطین ہماری زندگي کے ہر لمحے میں موجود ہیں اور یہ صرف تقریر کا ایک نعرہ یا جہاد کی بندوق کی گولی نہیں تھی بلکہ ہمارے یہ گھرانے کا طریقۂ کار تھا۔

انہوں نے کہا کہ ان کے والد اور ان سے پہلے اسلامی انقلاب کے بانی امام خمینی (رہ) نے عقیدے کی بنیاد پر مسلم اور مستضعف اقوام خاص طور پر مجاہدوں سے وعدہ کیا تھا کہ فلسطین کی آزادی اور مستضعفین کی فتح ایک حق اور یقینی امر ہے۔

زینب سلیمانی نے اپنے پیغام میں غزہ کے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان لوگوں پر خدا کی لعنت ہو جنہوں نے آپ تک امداد کی ترسیل کے راستے بند کر دئے اور صیہونیوں کے جرائم میں شریک ہوئے، خدا کی لعنت ہو دنیا کے سب سے بڑے ظالم امریکہ پر اور ان تمام ظالموں پر جو اس مجرم حکومت کی حمایت کرتے ہیں۔

اس پروگرام میں حماس کے سیاسی دفتر کے رکن محمود الزہار نے کہا کہ شہید جنرل قاسم سلیمانی نے، امت کے بنیادی اصولوں کا دفاع کرنے والے استقامت کے مجاہدوں کی مدد میں ذرہ برابر بھی کوتاہی نہیں کی اور وہ اسلامی مذاہب کے پیروکاروں کی مدد کرنے میں کسی بھی طرح کے فرق کے قائل نہیں تھے۔
https://taghribnews.com/vdcipva5zt1avw2.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ