انہوں نے مزید کہا کہ ڈیڑھ ارب مسلمانوں کی مقدس کتاب کی بے حرمتی کو دہرانا تمام مسلمانوں کے خلاف نفرت پھیلانے اور تشدد کو ہوا دینے کی واضح مثال ہے اور اس طرح کے اقدامات کا اظہار رائے کی آزادی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران اپنے اسلامی، مذہبی اور قومی مقدسات اور اقدار کی توہین کو کسی بھی صورت قبول نہیں کرتا اور فرانس کو آزادی اظہار کے بہانے سے دوسرے مسلم ممالک اور اقوام کے مقدسات کی توہین کا جواز فراہم کرنے کا کوئی حق نہیں ہے۔