ایران کی یورپی ممالک میں قرآن پاک کی توہین کے تسلسل کی سختی سے مذمت
انہوں نے مزید کہا کہ ڈیڑھ ارب مسلمانوں کی مقدس کتاب کی بے حرمتی کو دہرانا تمام مسلمانوں کے خلاف نفرت پھیلانے اور تشدد کو ہوا دینے کی واضح مثال ہے اور اس طرح کے اقدامات کا اظہار رائے کی آزادی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
شیئرینگ :
ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے یورپی ممالک میں قرآن پاک کی توہین کے تسلسل کی سختی سے مذمت کی۔
"ناصر کنعانی" نے آج بروز ہفتہ کو کہا ہے کہ بڑی افسوس کی بات ہے کہ بعض یورپی ممالک ماضی کی طرح آزادی اظہار کی حمایت کا جھوٹا بہانہ بنا کر مقدسات اور اسلامی اقدار کے خلاف نفرت پھیلانے کی راہ میں انتہا پسند اور شدت پسند عناصر کیلئے راستہ ہموار کر دیتے ہیں اور انسانی حقوق کے خوبصورت نعروں کے باوجود وہ اپنے معاشروں میں اسلام فوبیا کو ہوا دیتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ڈیڑھ ارب مسلمانوں کی مقدس کتاب کی بے حرمتی کو دہرانا تمام مسلمانوں کے خلاف نفرت پھیلانے اور تشدد کو ہوا دینے کی واضح مثال ہے اور اس طرح کے اقدامات کا اظہار رائے کی آزادی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
کنعانی نے مزید کہا کہ مسلم دنیا کی رائے عامہ سویڈن کی حکومت سے توقع رکھتی ہے کہ وہ اس طرح کے اسلام مخالف رویے کے اقدامات کو روکے گی اور مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے والے مجرموں کو سزا سے محروم نہیں ہونے دے گی۔
آج پاکستان کے مختلف شہروں میں شیعہ مسلمانوں نے مظاہرے کرکے، پارا چنار کے عوام پر تکفیری دہشت گردوں کے تازہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت اور فوج سے اس حملے کے عوامل ...