اس ملاقات میں دونوں ممالک کے حکام نے جوہری توانائی کی ترقی سمیت دوطرفہ اقتصادی تعلقات کو بڑھانے، تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔
صدر رئیسی نے ایران کے دورے پر آئے ہوئے آئی اے ای اے کے سربراہ سے ملاقات میں زور دیا کہ تہران یہ توقع رکھتا ہے کہ ایجنسی غیر جانبداری اور پیشہ ورانہ طور پر کام کرے اور سیاسی طاقتوں کے زیر اثر نہ جائے۔
آج پاکستان کے مختلف شہروں میں شیعہ مسلمانوں نے مظاہرے کرکے، پارا چنار کے عوام پر تکفیری دہشت گردوں کے تازہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت اور فوج سے اس حملے کے عوامل ...