گزشتہ سال داعش کے حملے کے بعد، جس کا مقصد جیل سے اپنے عناصر کو چھڑانا تھا، اس امریکی حمایت یافتہ گروہ کے تقریباً 374 ارکان مارے گئے، جن میں حملہ آور ارکان اور اس گروہ سے تعلق رکھنے والے قیدی بھی شامل تھے۔
بحرین میں سیاسی بنیادوں پر قید افراد کی جانب سے ہڑتال کے مسلسل دو ہفتے گزرنے کے بعد قیدیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے ملک کے مختلف شہروں میں عوام نے بڑی تعداد میں احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔
ان کی اہلیہ زینب ابراہیم نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ حکام نے ان کے اور ان کے شوہر کے درمیان کال کاٹ دی، انہوں نے مزید کہا کہ جیل کی اسی عمارت میں ان کے ایک ساتھی نے انہیں فون پر بتایا کہ ان کے شوہر کو قید تنہائی میں منتقل کر دیا گیا ہے۔
یمن کی سرکاری خبررساں ایجنسی (سبا) کی رپورٹ کے مطابق یمن کی ماہی گیری کی وزارت کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات کی افواج نے ساحلی صوبے ابین میں ماہی گیری کے ایک مرکز سے یمنی ماہی گیروں کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ اسرائیل نے غزہ کی پٹی کے شہریوں کو سزا دینے کے لیے ایک پائیدار اور جامع پالیسی کو فروغ دینے کے لیے وسیع اور شدید بمباری کی۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 5 نومبر 2009 کو کمیٹی آف انکوائری کی رپورٹ کی منظوری دی جسے رچرڈ گولڈ اسٹون رپورٹ کہا جاتا ہے۔
آج پاکستان کے مختلف شہروں میں شیعہ مسلمانوں نے مظاہرے کرکے، پارا چنار کے عوام پر تکفیری دہشت گردوں کے تازہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت اور فوج سے اس حملے کے عوامل ...