ناجائز صیہونی قابض فوج کا طولکرم پناہ گزین کیمپ پر دھاوا، 2 نوجوان شہید
فلسطینی وزارت صحت کے مطابق، دونوں شہداء "سامر صلاح الشافعی" کو گردن، سینے اور پیٹ میں گولیاں ماری گئی تھیں اور "حمزہ جمیل خریوش" سینے، پیٹ اور بائیں پاؤں میں گولیاں ماری گئی تھیں۔
شیئرینگ :
صیہونی قابض فوج نے مغربی کنارے میں طولکرم پناہ گزین کیمپ پر دھاوا بول کر دو نوجوان فلسطینیوں کو گولی مار کر شہید کر دیا۔
فلسطینی وزارت صحت کے مطابق، دونوں شہداء "سامر صلاح الشافعی" کو گردن، سینے اور پیٹ میں گولیاں ماری گئی تھیں اور "حمزہ جمیل خریوش" سینے، پیٹ اور بائیں پاؤں میں گولیاں ماری گئی تھیں اور ایک ویڈیو کلپ میں قابض افواج کی جانب سے دونوں شہداء کے جسموں کے ساتھ بدسلوکی کو دستاویزی شکل دی گئی تھی۔
صیہونی حکومت کے اس جرم کے جواب میں تحریک حماس کے عسکری ونگ کتائب "القسام" بٹالین نے ایک بیان میں اعلان کیا کہ قابضین کو اس جرم کی بھاری قیمت چکانی پڑے گی اور ہم ان شہداء کی قدر اور قابضین کو ان کے نقصان کے دکھ کے مطابق جواب دیں گے۔