امریکی ریاست کیلیفورنیا کی 10 یونیورسٹیوں اور کے لارنس برکلے نیشنل لیبارٹری کے 48 ہزار ملازمین نے فلسطین اور غزہ کے دفاع میں ہڑتال شروع کرنے کے حق میں رائے دی ہے۔
کینیڈا میں بھی ٹورنٹو یونیورسٹی میں فلسطین کے حامی مظاہرین کا کیمپ لگا کر احتجاج جاری ہے اور مشی گن یونیورسٹی میں طلبہ نے گریجویشن تقریب کو بھی فلسطین کے حق میں مظاہرے میں تبدیل کردیا۔
حجۃ الاسلام والمسلمین محمدی لائینی نے کہا: طلباء، علماء اور فضلاء کی ذمہ داری بہت سنگین ہے چونکہ موجودہ دور میں اصل جنگ علمی و ثقافتی جنگ ہے اور اس جنگ کا اصل بوجھ ان کے کندھوں پر ہے۔