قدس شریف میں حماس کے ترجمان "محمد حمادہ" نے کہا ہے کہ مغربی کنارے میں مزاحمتی کارروائیوں میں جو ہر روز اضافہ ہو رہا ہے، صیہونی حکومت کے حفاظتی اقدامات کی ناکامی کا واضح ثبوت ہے۔ .
اس سے قبل صیہونی حکومت کی کنیسٹ (پارلیمنٹ) کی دفاعی اور خارجہ امور کی کمیٹی کے رکن نے کہا تھا: اسرائیلی فوجیوں کے خلاف حملوں کی تعداد اور شدت کے لحاظ سے مغربی کنارہ جنوبی لبنان جیسا ہو گیا ہے۔
فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک (حماس) کے ترجمان نے کہا: مغربی کنارے میں قابضین کے جرائم کا مقابلہ کرنے کے لیے مزاحمت اپنی پوری قوت کے ساتھ جاری رکھے ہوئے ہے۔
دشمن کو جان لینا چاہیے کہ اسلامی جہاد موومنٹ کے لیے سب سے قیمتی چیز فلسطینی عوام کا خون ہے اور یہ کہ صہیونی حکومت کی نابودی تک مزاحمت کی گولیاں صہیونی فوجیوں پر برسائی جاتی رہیں گی۔
شام میں تعینات ایرانی سفیر نے کہا ہے کہ تہران کی طے شدہ پالیسی مزاحمتی محور کی حمایت کرنا ہے، اسلامی جمہوریہ ایران اور مزاحمت نے خطے میں امریکہ کو رسوا کیا ہے اور واشنگٹن کی سازشوں کو ناکام بنایا ہے۔
یہ بات مہدی سبحانی نے منگل کے روز عرب میڈیا 'العہد نیوز' سے بات کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے اسلامی جمہوریہ ایران اور مزاحمت کو مغربی ایشیا ...