آج 21 اگست 1968 میں صہیونیوں کے ہاتھوں مسجد الاقصی کو نذر آتش کرنے کی تلخ یاد دلاتا ہے۔ اس واقعے کے برسوں بعد اسلامی جمہوریہ ایران کی تجویز اور اس تنظیم کے 30ویں اجلاس میں اسلامی کانفرنس کے اراکین کی منظوری سے اس دن کو عالمی یوم مسجد کے نام سے موسوم کیا گیا۔
اسلامی تعاون تنظیم کے انفارمیشن بیس کی رپورٹ کے مطابق مذکورہ اجلاس رکن ممالک کے نمائندوں کی سطح پر منعقد ہوگا جس میں مسجد الاقصی پر اسرائیلی حکومت کے مسلسل حملوں اور اس کی بے حرمتی پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
"الخلیج آن لائن" ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق، عمان کے مفتی اعظم نے مزید کہا کہ یہ امت اسلامیہ کے کندھوں پر ایک دینی فریضہ ہے جسے مکمل طور پر اور بغیر کسی نقص کے پورا کرنا چاہیے۔
منصور نے اس بات پر بھی زور دیا کہ سلامتی کونسل صیہونی حکومت کو مجبور کرے کہ وہ مسجد اقصیٰ اور فلسطینی مقدس مقامات کی خلاف ورزیوں اور تجاوزات کو روکے اور بین الاقوامی قوانین کی پاسداری کرے۔
آج پاکستان کے مختلف شہروں میں شیعہ مسلمانوں نے مظاہرے کرکے، پارا چنار کے عوام پر تکفیری دہشت گردوں کے تازہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت اور فوج سے اس حملے کے عوامل ...