پاکستان نے غاصب اسرائیلی وزیر کے مسجد اقصیٰ کے دورے کی سختی سے مذمت کی ہے
پاکستانی دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مسجد اقصیٰ ایک مقدس مقام ہے، وہاں اسرائیلی وزیر کے دورے کی مذمت کرتے ہیں۔
شیئرینگ :
پاکستان نے غاصب اسرائیلی وزیر کے مسجد اقصیٰ کے دورے کی سختی سے مذمت کی ہے۔
پاکستانی دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مسجد اقصیٰ ایک مقدس مقام ہے، وہاں اسرائیلی وزیر کے دورے کی مذمت کرتے ہیں۔
دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ اسرائیلی وزیر قومی سلامتی کی طرف سے بےحسی اور اشتعال انگیزی کا مظاہرہ کیا گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز غاصب اسرائیلی وزیرِ قومی سلامتی ایتمار بن گویر نے سخت سیکیورٹی میں مسجد الاقصیٰ کا اشتعال انگیز دورہ کیا تھا۔ اسرائیلی وزیرِ قومی سلامتی ایتمار بن گویر کے اس اقدام کی ایران، ترکیہ، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور اردن نے بھی شدید مذمت کی ہے۔
آج پاکستان کے مختلف شہروں میں شیعہ مسلمانوں نے مظاہرے کرکے، پارا چنار کے عوام پر تکفیری دہشت گردوں کے تازہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت اور فوج سے اس حملے کے عوامل ...