ہندوستان اور کینیڈا کے درمیان جاری کشیدگی کے دوران حکومت ہندوستان نے کینیڈا کے شہریوں کے لئے ویزا خدمات کو معطل کردیا ہے۔ ویزا سروسز کو غیر معینہ مدت کے لئے معطل کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا: جہاں تک برکس کی بات ہے تو دنیا کی آدھی آبادی اس تنظیم کا حصہ ہے اور اس میں بے پناہ معاشی گنجائشیں موجود ہيں اس لئے ایران اس تنظیم میں بے حد موثر اور اہم رول ادا کر سکتا ہے ۔
ہندوستان کے قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال نے جنوبی افریقہ کے شہر جوہانسبرگ میں برکس ممالک کے قومی سلامتی کے مشیروں کے اجلاس کے موقع پر ایران کی سپریم نیشنل سیکورٹی کونسل کے سیکریٹری علی اکبر احمدیان سے ملاقات اور تبادلہ خیال کیا۔
بھارت کی سب سے زیادہ آبادی والی ریاست اتر پردیش میں سب سے زیادہ ہلاکتیں ہوئیں۔ حکام نے ہفتے کے روز بتایا کہ شمالی ہندوستان کے بڑے حصوں میں شدید گرمی کی وجہ سے گزشتہ دو دنوں میں کم از کم 34 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
کسی زمانے میں اوپیک کا ہندوستان کی کل خام تیل کی درآمدات کا 90 فیصد حصہ تھا، لیکن گزشتہ سال فروری میں ماسکو کے یوکرین پر حملہ کرنے کے بعد روسی تیل رعایت پر دستیاب ہونے کے بعد اس میں کمی آئی ہے۔