تاریخ شائع کریں2018 22 January گھنٹہ 10:47
خبر کا کوڈ : 307148

پاکستان نے کابل حملے پر افغان الزمات مسترد کر دیے

چند افغان حلقوں کی جانب سے پاکستان پر الزام تراشی بے بنیاد ہے
پاکستان نے کابل میں انٹرکانٹی نینٹل ہوٹل پر حملے کے حوالے سے افغان حکام کے الزمات مسترد کر دیے
پاکستان نے کابل حملے پر افغان الزمات مسترد کر دیے
پاکستان نے کابل میں انٹرکانٹی نینٹل ہوٹل پر حملے کے حوالے سے افغان حکام کے الزمات مسترد کر دیے۔

دفتر خارجہ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی خامیوں سمیت حملے کی مستند تحقیقات کی ضرورت ہے تاہم چند افغان حلقوں کی جانب سے پاکستان پر الزام تراشی بے بنیاد ہے۔

ترجمان نے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے عوام اور حکومت دہشت گردوں کیخلاف افغان عوام اور حکومت سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں اور قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کے لیے دعاگو ہیں۔

ترجمان نے کہاکہ پاکستان دہشت گردی کی کسی بھی قسم کی مذمت کرتا ہے اور زور دیتا ہے کہ اس عفریت سے نمٹنے کے لیے ریاستوں کے درمیان تعاون ضروری ہے۔
https://taghribnews.com/vdcc0mq142bqxs8.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ