تاریخ شائع کریں2023 23 August گھنٹہ 16:42
خبر کا کوڈ : 604747

اس اجلاس کی توجہ سب سے زیادہ ڈالر سے، رکن ملکوں کا انحصار کم کرنے پر مرکوز ہے

جنوبی افریقا کے نائب صدر پول ماشا ٹائل  ( Paul Mashatile) نے اعلان کیا ہے کہ 15 واں برکس سربراہی اجلاس 22 اگست کو شروع ہوا اور 24 اگست تک جاری رہے گا۔ انھوں نے بتایا کہ ایران کے صدر آیت اللہ رئیسی کل جمعرات سے اس اجلاس میں شریک ہوں گے۔
اس اجلاس کی توجہ سب سے زیادہ ڈالر سے، رکن ملکوں کا انحصار کم کرنے پر مرکوز ہے
جنوبی افریقا کے نائب صدر نے جن کا ملک برکس سربراہی اجلاس کا میزبان ہے، کہا ہے کہ  اس اجلاس کی توجہ سب سے زیادہ ڈالر سے، رکن ملکوں کا انحصار کم کرنے پر مرکوز ہے ۔

جنوبی افریقا کے نائب صدر پول ماشا ٹائل  ( Paul Mashatile) نے اعلان کیا ہے کہ 15 واں برکس سربراہی اجلاس 22 اگست کو شروع ہوا اور 24 اگست تک جاری رہے گا۔ انھوں نے بتایا کہ ایران کے صدر آیت اللہ رئیسی کل جمعرات سے اس اجلاس میں شریک ہوں گے۔ جنوبی افریقا کے نائب صدر کا کہنا تھا کہ برکس کے اس اجلاس کی توجہ ڈالر سے رکن ملکوں کا انحصار کم کرنے پر مرکوز ہے۔

 انھوں نے جن کا ملک برکس گروپ کا صدر ہے، کہا کہ  دنیا کی نگاہیں  برکس پر لگی ہوئی ہیں کیونکہ یہ گروپ ڈالر سے انحصار کم کرنے کی مہم میں سب سے آگے ہے۔   

 جنوبی افریقا کے نائب صدر نے کہا کہ برکس کے رکن ملکوں کے سربراہان اس اجلاس میں خاص طور پراپنی قومی کرنسیوں میں تجارت بڑھانے کا جائزہ لیں گے۔  

 ارنا کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی برکس سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

 برکس گروپ کثیر قطبی سیاسی اور اقتصادی عالمی نظام کی حمایت کرتا ہے جس میں امریکا کے ایک قطبی نظام کے برخلاف طاقت کے توازن اور شرکاء کی تعداد کے تناسب سے  سبھی ملکوں کے مفادات کے تحفظ کی ضمانت ہو۔

  سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حکومت کے ماہر معاشیات جوزف ڈبلو سالیوان کا کہنا ہے کہ برکس کرنسی (کی تجویز) امریکی ڈالر کے تسلط کے لئے خطرہ ہے اور یہ کرنسی  عالمی نظام کی دگرگونی میں آسانیاں پیدا کرے گی۔
https://taghribnews.com/vdchkkn-q23nvqd.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ