تاریخ شائع کریں2024 23 March گھنٹہ 20:15
خبر کا کوڈ : 629259

اسپین 4 سالہ مدت کے دوران فلسطین کو ایک آزاد ریاست تسلیم کر لے گا

ان کا کہنا تھا کہ جمعے کو یورپی کونسل کے اجلاس کے موقع پر آئرلینڈ، مالٹا اور سلووینیا کے رہنماؤں سے ملاقات کے بعد فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے حوالے سے ایک معاہدہ طے پایا۔
اسپین 4 سالہ مدت کے دوران فلسطین کو ایک آزاد ریاست تسلیم کر لے گا
اسپین کے وزیر اعظم "پیڈرو سانچیز" نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ اس ملک کی موجودہ پارلیمنٹ کہ جس کا آغاز گزشتہ سال ہوا تھا، اپنی 4 سالہ مدت کے دوران فلسطین کو ایک آزاد ریاست تسلیم کر لے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ جمعے کو یورپی کونسل کے اجلاس کے موقع پر آئرلینڈ، مالٹا اور سلووینیا کے رہنماؤں سے ملاقات کے بعد فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے حوالے سے ایک معاہدہ طے پایا۔

اجلاس کے بعد 4 ممالک کے رہنماؤں نے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ ہم اس بات پر متفق ہیں کہ خطے میں پائیدار امن و سلامتی کے حصول کا واحد راستہ دو ریاستی حل پر عمل درآمد ہے جس میں اسرائیل اور فلسطین امن و سلامتی کے ساتھ ایک دوسرے کے ساتھ رہیں۔
https://taghribnews.com/vdccpoqeo2bqii8.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ