>> غزہ میں خوراک کی کمی اور غذائی قلت سے یومیہ 10 بچے جاں بحق | تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
تاریخ شائع کریں2024 27 March گھنٹہ 14:19
خبر کا کوڈ : 629655

غزہ میں خوراک کی کمی اور غذائی قلت سے یومیہ 10 بچے جاں بحق

ذرائع کے مطابق صیہونیوں نے غزہ کا محاصرہ کر رکھا ہے اور کسی قسم کی امداد کو اندر آنے سے روکا جا رہا ہے جس سے غزہ میں مصنوعی قحط کی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔
غزہ میں خوراک کی کمی اور غذائی قلت سے یومیہ 10 بچے جاں بحق
غزہ کی صورتحال ہر گزرتے دن کیساتھ بد سے بدتر ہوتی جا رہی ہے۔ اسرائیلی بمباری کے باعث غزہ کا پورا انفراسٹرکچر تباہ ہو کر رہ گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق صیہونیوں نے غزہ کا محاصرہ کر رکھا ہے اور کسی قسم کی امداد کو اندر آنے سے روکا جا رہا ہے جس سے غزہ میں مصنوعی قحط کی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔

اس حوالے سے جاری ہونیوالی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ غزہ میں خوراک کی کمی اور غذائی قلت سے یومیہ 10 بچے جاں بحق ہو رہے ہیں جبکہ 12 ہزار فلسطینی تباہ شدہ عمارتوں کے ملبے تلے لاپتہ ہیں جنہیں مردہ تصور کیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب اقوام متحدہ کی نمائندہ خصوصی برائے فلسطین فرانسسکا البانیز نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل 7 اکتوبر سے اب تک غزہ پر 25 ہزار ٹن بارود استعمال کر چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس تمام تر صورتحال کے باوجود اسرائیل یہ ثابت کرنے میں ناکام رہا ہے کہ غزہ میں مارے جانے والے حماس کے جنگجو تھے۔

یاد رہے کہ غزہ میں‌ غذائی قلت کے باعث یومیہ 10 بچے جاں بحق ہو رہے ہیں
https://taghribnews.com/vdccpoqep2bqie8.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ