تاریخ شائع کریں2024 29 March گھنٹہ 15:28
خبر کا کوڈ : 629835

غاصب صیہونی حکومت کے حملوں میں 71 فلسطینی شہید اور 112 زخمی

گزشتہ 24 گھنٹے میں غاصب صیہونی حکومت نے غزہ کے مختلف علاقوں پر سات بار وحشیانہ حملے کئے ہیں۔
غاصب صیہونی حکومت کے حملوں میں 71 فلسطینی شہید اور 112 زخمی
غزہ میں فلسطین کی وزارت صحت نے سات اکتوبر 2023 سے جاری غزہ پر غاصب صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں میں شہید اور زخمی ہونے والوں کے تازہ اعداد و شمار جاری کردیئے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹے میں غاصب صیہونی حکومت نے غزہ کے مختلف علاقوں پر سات بار وحشیانہ حملے کئے ہیں۔

 اس رپورٹ کے مطابق غاصب صیہونی حکومت کے ان حملوں میں 71 فلسطینی شہید اور 112 زخمی ہوئے ہیں۔  

یاد رہے کہ فلسطینی ذرائع نے اس سے پہلے رپورٹ دی تھی کہ جمعے کی صبح جنوبی اور مرکزی غزہ پر غاصب صیہونی حکومت کے فضائی حملوں میں متعدد عورتوں اور بچوں سمیت اٹھارہ عام فلسطینی شہری شہید  ہوئے ہیں۔

 غاصب صیہونی حکومت نے غزہ کے مختلف علاقوں پر وحشیانہ حملوں کا سلسلہ  ایسی حالت میں جاری رکھا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے تقریبا چھے ماہ تک غزہ میں صیہونی حکومت کے ذریعے فلسطینی عوام کی وحشیانہ نسل کشی جاری رہنے کے بعد بالآخر چند روز قبل فوری جنگ جنگ بندی کی قرار داد پاس کردی، لیکن صیہونی حکومت نے اس قرار داد کو نظر انداز کرتے ہوئے غزہ میں جنگی اور انسانیت کے خلاف اپنے وحشیانہ جرائم کا سلسلہ جاری رکھا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcc1oqep2bqi48.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ