تاریخ شائع کریں2016 18 December گھنٹہ 14:22
خبر کا کوڈ : 254263

ہم پر حملے مسئلہ فلسطین سے ہماری توجہ نہیں ہٹا سکتے

آج ہمیں سعودی، اسرائیلی، امریکی اور دہشت گرد تنظیم داعش کے گٹھ جوڑ کا سامنا ہے
یمن کے عالم دین نے دنیائے اسلام میں مسئلہ فلسطین کی اہمیت پر تاکید کرتے ہوئے، اسلامی ممالک کی فلسطین کے مظلوم عوام کیلئے ہر طرح کی حمایت کی اُمید کا اظہار کیا ہے۔
ہم پر حملے مسئلہ فلسطین سے ہماری توجہ نہیں ہٹا سکتے
یمن کے عالم دین نے دنیائے اسلام میں مسئلہ فلسطین کی اہمیت پر تاکید  کرتے ہوئے، اسلامی ممالک کی فلسطین کے مظلوم عوام کیلئے ہر طرح کی حمایت کی اُمید کا  اظہار کیا ہے۔

خبر رساں ایجنسی تقریب (تنا) کی رپورٹ کے مطابق، یمن کے معروف عالم دین "احمد محمد الہادی" نے تیسویں وحدت اسلامی کانفرنس کی اختتامی تقریب میں مسئلہ فلسطین کو دنیائے اسلام کا اہم ترین مسئلہ قرار دیا اور کہا: دنیا کے تمام لوگوں کیلئے ضروری ہے کہ فلسطین کی مظلوم عوام کی حمایت کریں اور اس بارے میں اپنی ذمہ داری کا احساس کریں۔

انھوں نے مزید کہا: آج ہمیں سعودی، اسرائیلی، امریکی اور دہشت گرد تنظیم داعش کے گٹھ جوڑ کا سامنا ہے لیکن ہم جدوجہد کو جاری رکھیں گے اور ان میں کوئی چیز ہمیں مسئلہ فلسطین سے غافل کرنے کا سبب نہیں بن سکتی۔

الہادی نے آرزو کی کہ وحدت کانفرنس کے نتائج کی بنیاد پر، آئندہ سال تمام ممالک کے درمیان سیاسی گفتگو کیلئے صادقانہ دعوت کا سال ہو، اُنھوں نے اسلامی ممالک سے یمن اور اس ملک پر کی گئی یلغار کے باعث اس فقیر عربی ملک  کی حمایت  کا مطالبہ کیا ۔

انھوں نے شام کی افواج  کی کامیابی اور حلب کی آزادی کے مبارکباد دی اور اُمید کا اظہار کیا کہ آنے والے دنوں میں ہم شام اور دوسرے مسلمان ممالک میں زیادہ کامیابیوں کا مشاہد کریں۔ 
https://taghribnews.com/vdcb0ab5frhbs5p.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ