تاریخ شائع کریں2016 6 April گھنٹہ 16:31
خبر کا کوڈ : 227074

ايران اب تک جوہری معاہدے پر خلوص نيت سے عمل كر رہا ہے.جان كیری

ايران اب تک جوہری معاہدے پر خلوص نيت سے عمل كر رہا ہے.جان كیری


امریکی وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ ان کا ملک کوشش کر رہا ہے کہ امریکی بینکوں کیلئے ایران کیساتھ مالیاتی اور بینکنگ تعلقات قائم کرنے کے مقصد سے سازگار ماحول پیدا کرے.

جان كیری نے گزشتہ منگل كے روز امريكی چينل 'ايم ايس اين بی سی' كيساتھ گفتگو ميں مزيد كہا كہ واشنگٹن حكومت كی كوشش ہے كہ ايران جوہری معاہدے كے نفاذ اور متعلقہ پانديوں كے خاتمے سے امريكی اور ايرانی بينكوں كے درميان باہمی تعلقات قائم كرنے كی راہ كو ہموارہ كرے.


انہوں نے اس بات پر زور ديا كہ ايران كيساتھ انصاف پر مبنی تعاون كريں گے تاہم جوہري معاہدے كے تحت ايران اپنے لئے تمام اقدامات اٹھانے كا حق ركھتا ہے. جان كیری نے مزيد كہا كہ امريكی صدر، وزير خزانہ  اس بات پر متفق ہيں كہ ايران كو جوہری معاہدے كے تحت اپنی ضروريات پوری كرنے كا مكمل حق حاصل ہے. امريكی وزيرخارجہ جان كیری نے اس بات پر زور ديا كہ اسلامی جمہوريہ ايران اب تک جوہری معاہدے پر خلوص نيت سے عمل كر رہا ہے.
https://taghribnews.com/vdcbzzb5arhb5gp.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ