تاریخ شائع کریں2017 29 April گھنٹہ 14:57
خبر کا کوڈ : 266766

امریکا، اسرائیل اور برطانیہ امت اسلامیہ کے خیرخواہ نہیں ہو سکتے

مغرب کی نظر میں دہشت گرد، وہ ہے جو دنیا کے کسی بھی علاقے میں مغرب کے مفادات کو نقصان پہنچائے
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع نے کہا ہے کہ امریکا، اسرائیل اور برطانیہ امت اسلامیہ کے خیرخواہ نہیں ہو سکتے۔
امریکا، اسرائیل اور برطانیہ امت اسلامیہ کے خیرخواہ نہیں ہو سکتے
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع نے کہا ہے کہ امریکا، اسرائیل اور برطانیہ امت اسلامیہ کے خیرخواہ نہیں ہو سکتے۔

ایران کے وزیردفاع جنرل حسین دہقان نے کہا ہے کہ مشرق وسطی میں امریکا اور مغرب کی موجودگی، علاقے کی اقوام کے مفاد میں نہیں ہے-

انہوں نے کہا کہ یہ ممالک سلامتی کو یقینی بنانے کے لئے اس علاقے میں آئے ہیں لیکن وہ خطے میں بدامنی پیدا کرتے ہیں-

انہوں نے روس کے ٹیلی ویژن چینل رشا ٹوڈے سے گفتگو کے دوران دہشت گردی کی تعریف کے بارے میں ایران اور مغرب کے اختلاف کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ مغرب کی نظر میں دہشت گرد، وہ ہے جو دنیا کے کسی بھی علاقے میں مغرب کے مفادات کو نقصان پہنچائے لیکن ایران دہشت گردی کی اس تعریف کو نہیں مانتا اور قوموں کے ذریعے اپنے حقوق کے لئے کی جانے والی جدوجہد کو دہشت گردی نہیں سمجھتا-

ایران کے وزیر دفاع نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ دہشت گردی کے بارے میں مغرب کا معیار دوہرا ہے، کہا کہ دہشت گردی کو اچھی اور بری دہشت گردی میں تقسیم نہیں کیا جا سکتا-

ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے بارے میں دوہرے معیار کا استعمال امریکی مفادات کی بنیاد پر کیا جاتا ہے-

انہوں نے زور دے کر کہا کہ ایران، اپنے ہمسایہ ملکوں کے داخلی امور میں مداخلت نہیں کرتا لیکن افسوس کہ سعودی عرب آج علاقے میں امریکا اور اسرائیل کے نمائندے کا کردار ادا کر رہا ہے، یہاں تک کہ عرب ملکوں منجملہ سعودی عرب کے پیسوں سے اسرائیل کو سیکورٹی فراہم کی جا رہی ہے-

ایران کے وزیر دفاع نے کہا کہ شام پر امریکا اور اسرائیل کے حملوں کا مقصد دہشت گرد گروہوں کی حمایت کرنا ہے-

ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل آج نابودی اور تباہی کے دہانے پر پہنچ گیا ہے-

انہوں نے اپنی اس گفتگو میں اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ آئی اے ای اے نے بارہا اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ایران کے ایٹمی پروگرام میں کسی بھی طرح کا انحراف نہیں پایا جاتا، کہا کہ اگر امریکا اور دیگر مقابل فریق، ایٹمی معاہدے کی خلاف ورزی کی کوشش کریں گے اور پابندیوں کو بحال کر دیں گے تو ایسی صورت میں ایران اکیلے اس معاہدے کی پابندی نہیں کرے گا اور وہ اس معاہدے کو آگ لگا دے گا-
https://taghribnews.com/vdcceeqie2bqem8.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ