تاریخ شائع کریں2017 14 January گھنٹہ 15:12
خبر کا کوڈ : 256959

یورپ میں مہاجرین شدید سردی سے مر رہے ہیں

یونان میں ایک ہزار مہاجرین کو مدد کی ضرورت ہے
یورپی حکومتوں کو مزید مدد کرنی چاہئے مہاجرین پر تشدد بند کیا جائے اور سرحدوں سے واپس نہیں بھیجنا چاہئے:اقوام متحدہ
یورپ میں مہاجرین شدید سردی سے مر رہے ہیں
اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین کی ترجمان سیسل نے بتایا کہ یورپ میں مہاجرین شدید سردی سے مر رہے ہیں۔ یورپی حکومتوں کو مزید مدد کرنی چاہئے مہاجرین پر تشدد بند کیا جائے اور سرحدوں سے واپس نہیں بھیجنا چاہئے۔ یونان میں ایک ہزار مہاجرین کو مدد کی ضرورت ہے۔

دریں اثنا یوکرائن میں 2 ہفتوں میں شدید سردی سے 40 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ ادھر برطانیہ میں برف باری اور بارش کے بعد سیلاب کا خطرہ ہے اس لئے ساحلی علاقوں سے لوگوں نے نقل مکانی کرلی ہے۔

یورپ اورامریکہ بدستور سرد موسم اور برفباری کی لپیٹ میں ہیں، برطانیہ میں برفباری اور یخ بستہ ہواؤں کے ساتھ بارشوں نے سیلاب کے خطرات میں اضافہ کردیا ہے۔ جنوبی انگلینڈ کے ساحلی علاقوں سے ہزاروں لوگ محفوظ مقام پر منتقل ہوگئے۔ متعدد پروازیں منسوخ جبکہ ٹریفک کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

یونان میں پانچ روز سے جاری شدید برفباری نے رہائشیوں کو گھروں میں محصور کردیا، سیاح برف میں پھنس گئے، ٹریفک، بجلی اور مواصلات کا نظام بری طرح متاثر ہوا۔ ادھرامریکہ کی مغربی ریاستوں میں کہیں برفباری میں کمی ہوئی تو کہیں شدید برفباری کے خطرات موجود ہیں، ریاست نیواڈا کے پہاڑی علاقوں میں شدید برفباری کا امکان ہے، لوگوں کو احتیاط کی ہدایت کردی گئی۔کیلیفورنیا میں طوفانی بارشوں اور سیلاب سے ہائی وے کو شدید نقصان پہنچا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcftvd01w6dt1a.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ