تاریخ شائع کریں2017 23 July گھنٹہ 18:58
خبر کا کوڈ : 276407

جدائی کردستان کے نفع میں نہیں ہے

ملت عراق تلعفرکی آزادی کے قریب ہے دہشت گردوں کے لئے ہتھیار ڈالنے یا مارے جانے کے علاوہ کو ئی چارہ نہیں
ملت عراق تلعفرکی آزادی کے قریب ہے دہشت گردوں کے لئے ہتھیار ڈالنے یا مارے جانے کے علاوہ کو ئی چارہ نہیں
جدائی کردستان کے نفع میں نہیں ہے
نجف کے امام جمعہ نے کہا کہ کردستان کا مستقل ہونا ان کے اپنے نفع میں نہیں ہے اور اگر عوامی رضاکار فورس نا ہوتی تو یہ علاقہ داعش کے کنٹرول میں ہوتا۔
  
تقریب، خبر رساں اینجنسی ﴿تنا﴾ کے مطابق، نجف کے امام جمعہ حجت الاسلام صدر الدین قبانچی، نے اس ہفتے کے نماز جمعہ میں خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ ”ملت عراق تلعفرکی آزادی کے قریب ہے دہشت گردوں کے لئے ہتھیار ڈالنے یا مارے جانے کے علاوہ کو ئی چارہ نہیں “۔

انھوں نے مزید کہا کہ ”مرکزی حکومت نے ترکمان سے اس کاروائی میں ساتھ دینے کی دعوت کردی اور انھوں نے اپنی آمادگی کا اظہار کر دیا“۔

انھوں نے  عوامی رضاکار فورس کے خلاف ہونے والے اقدامات کی جانب اشارہ کرتے ہو ئے کہاکہ ” ایسے اقدامات ناپسند ہیں اور یہ اس بات کی علامت ہیں کہ رضاکاروں نے اپنی ذمہ داری کو اچھی طرح سے انجام دیا ہے“۔

انھوں نے اپنے خطاب کے دوران کردستان کے حکام سے خطاب کرتے ہو ئے کہا ” کردستان کے ذمہ دار افراد اپنی عقل کی جانب رجوع کریں ملت کے مفادات کو قومی مفادات پر ترجیح دیں، یہ بات یقینی ہے کہ موجودہ حالت میں کردستان کا استقلال ان کی مصلحت میں نہیں، اگر رضاکار دفاع نا کرتے تو ابھی کردستان داعش کے تسلط میں ہوتا“۔

نجف کے امام جمعہ نے ایران اور کویت کے درمیان تناو پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا ”ہمیں علاقے کے ممالک سے آپس میں اچھے روابط کی امید ہے“۔

انھوں نے نمازیوں پر مسجداقصیٰ کے بند کئے جانے کی مذمت ک ، نجف کے امام جمعہ نے امام جعفر صادق علیہ السلام کی شہادت کے سلسلے میں کہا”جس طرح کہ آئمہ علیہم السلام نے مختلف روایتوں میں کہا کہ انکے شیعوں کے آپس کے روابط محبت آمیز ہونے چاہیے ، انھوں نے حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کی ولادت پر مبارک باد پیش کی “ ۔
 
https://taghribnews.com/vdcfxvd0ew6deja.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ