تاریخ شائع کریں2016 1 December گھنٹہ 22:25
خبر کا کوڈ : 252511

اس وقت ايران ڈانلڈ ٹرمپ پر كوئی تبصرہ نہيں كرنا چاہتا:علی لاریجانی

ایران ٹرمپ کے انتخاب کو نہ مثبت اور نہ ہی منفی نظر سے دیکھتا ہے: لاریجانی
ايران اس بات كا انتظاركر رہا ہے كہ ٹرمپ مستقبل ميں كيا حكمت عملی اپنا ئيں گے. اسپیکر علی لاریجانی
اس وقت ايران ڈانلڈ ٹرمپ پر كوئی تبصرہ نہيں كرنا چاہتا:علی لاریجانی
ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی نے كہا كہ اس وقت ايران ڈانلڈ ٹرمپ پر كوئی تبصرہ نہيں كرنا چاہتا كيوں كہ انہوں نے اپنی انتخابی مہم كے دوران ايسے مسا ئل اٹھائے تھے جو عام طور پر امريكی صدر كی پاليسی نہيں ہوتے.

لاريجانی نے كہا كہ ايران اس حوالے سے كوئی رائے نہيں ركھتا اور اس بات كا انتظاركر رہا ہےكہ ٹرمپ مستقبل ميں كيا حكمت عملی اپنا ئيں گے. ايران،امريكہ كے درميان سفارتی تعلقات ناہونے پر انہوں نے تبصرہ كرتے ہوئے كہا كہ دوسر ے ملكوں كے لئے امريكہ سے تعلقات ركھنا بہت اہميت ركھتا ہو گا مگر ايران اس كو اہميت نہيں ديتا.

ايک سوال پر كہ اگر ٹرمپ نے ايران پر پابندياں سخت كر ديں لاريجانی نے كہا كہ موجودہ امريكی انتظاميہ كا اس حوالے سے رويہ مختلف نہيں مگر ايران صورتحال كو ديكھ كر ہی كوئی فيصلہ كرے گا.

انہوں نے كہا ايران جوہری معاہدہ صرف دو ملكوں كے درميان نہيں بلكہ يہ ايک عالمی معاہدہ ہے جس ميں چين سميت چھ ممالک موجود ہيں اور امريكہ كی جانب سے معاہدے كی خلاف ورزی پر اسے دوسرے ممالک كے سامنے جواب دہ ہونا پڑے گا.

انہوں نے كہا كہ امريكی اعوان نمائندگان كی جانب سے ايران پر پابنديوں كی جانب سے كوئی بھی فيصلہ اس وقت تک حتمی نہيں ہو گا جب تک وہ سينيٹ سے پاس ہو كر امريكی صدر كی جانب سے منظور ناہو مگر ہم صورتحال پر نظر ركھے ہوئے ہيں.

انہوں نے كہا كہ ايران كے ہميشہ يورپ، روس اور چين كے ساتھ گہرے اقتصادی مراسم رہے ہيں جو جوہری معاہدے كے بعد مزيد مضبوط ہوں گے.انہوں نے كہا كہ وہ ايران كے اقتصادی مستقبل كے حوالے سے پراميد ہيں اور پابنديوں سے اس كو كوئی فرق نہيں پڑے گا.

ايک سوال كے جواب ميں كے كيا ايران امريكہ كے ساتھ خطی مسئال كے حل كے حوالے سے تعاون كرے گا انہوں نے كہا كہ ايران كی پاليسياں بالكل مختلف ہيں اور ايران سمجھتا ہے كہ خطے سے دہشت گردي كا جلد خاتمہ ہو. انہوں نے كہا كہ ايران اور چين كے درميان گہرے اقتصادی روابط موجود ہيں جو مستقبل ميں مزيد مضبوط ہوں گے.
https://taghribnews.com/vdcfy0d0yw6dtta.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ