تاریخ شائع کریں2017 21 February گھنٹہ 17:21
خبر کا کوڈ : 260875

موصل کے مغربی علاقوں میں فوجی کارروائی

موصل: کارروائی میں دہشت گردوں کے 22 ٹھکانے بھی تباہ
عراقی فورسز کی مغربی موصل کی آزادی کے لئے کارروائی، 93 شدت پسند ہلاک
موصل کے مغربی علاقوں میں فوجی کارروائی
عراقی شہر موصل کے مغربی علاقوں میں فوجی کارروائی کے دوران داعش کے 93 شدت پسند ہلاک ہوگئے، کارروائی میں دہشت گردوں کے 22 ٹھکانے بھی تباہ کر دیے گئے ہیں۔

عراقی وزارت دفاع کی جانب سے موصل میں داعش کے شدت پسندوں کے خلاف کارروائی کی تفصیلات جاری کی گئی ہیں تاہم ترجمان نے بتایا کہ فضائی کارروائی کے دوران بڑے پیمانے پر جنگجوؤں کا جانی نقصان ہوا ہے اور داعش کی 18 گاڑیاں بھی تباہ کردی گئی ہیں۔ موصل میں زمینی کارروائی میں امریکی فورسز بھی حصہ لے رہی ہیں۔

دوسری طرف امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس گزشتہ روز عراق کے غیر علانیہ دورے پر بغداد پہنچ گئے، گزشتہ ماہ اپنا منصب سنبھالنے کے بعد ان کا عراق کا یہ پہلا دورہ ہے جس کا مقصد امریکی حمایت یافتہ عراقی فورسز کی شدت پسند تنظیم داعش کے خلاف جاری کوششوں کا جائزہ لینا اور اس بارے میں حکمت عملی پر تبادلہ خیال کرنا ہے۔

امریکی وزیر دفاع کے ساتھ سفر کرنے والے صحافیوں نے ان سے پوچھا کہ اس دورے میں عراق کے تیل پر تو بات نہیں ہونے جا رہی تو میٹس نے اسے رد کرتے ہوئے کہا کہ ہم عراق میں کسی کے تیل پر قبضہ کرنے کیلیے نہیں آئے ہیں۔
https://taghribnews.com/vdchqvnim23n-6d.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ