حزب اللہ کا صیہونی ٹھکانوں پر راکٹوں اور ڈرون طیاروں سے حملے
حزب اللہ لبنان نے ایک گھنٹے کے اندر تین بیانات ميں صیہونیوں کے خلاف کئي حملوں کی ذمہ داری قبول کی ہے۔
شیئرینگ :
حزب اللہ لبنان نے جمعرات کو صیہونی ٹھکانوں پر راکٹوں اور ڈرون طیاروں سے حملے کئے۔
حزب اللہ لبنان نے ایک گھنٹے کے اندر تین بیانات ميں صیہونیوں کے خلاف کئي حملوں کی ذمہ داری قبول کی ہے۔
بیان کے مطابق حزب اللہ نے میزائل اور گولوں سے صیہونی فوجیوں کی ایک یونٹ پر حملہ کیا۔
اسی طرح شبعا فارمز میں صیہونیوں کے ٹھکانوں پر خودکش ڈرون طیاروں سے حملہ کیا گيا۔
بیان میں بتایا گيا ہے کہ حزب اللہ نے اسی طرح الجرداح چھاونی کو مناسب ہتھیاروں سے نشانہ بنایا۔
در ایں اثنا فلسطین کی جہاد اسلامی تنظیم نے بھی ایک بیان جاری کرکے بتایا ہے کہ " Sky Racing " نامی صیہونی حکومت کے ایک ڈرون طیارے کو غزہ میں مار گرایا ہے ۔
القسام بریگیڈ نے بھی شام کو ایک بیان کرکے بتایا ہے کہ غزہ میں عام شہریوں کے قتل عام پر جوابی کارروائي کے طور پر تل ابیب پر میزائل حملہ کیا گیا ہے۔