رہبر انقلاب اسلامی کے فرزندوں کی حزب اللہ اور اسلامی مزاحمتی محاذ کے زخمی لبنانیوں کی عیادت
آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے فرزندوں نے متعلقہ حکام سے ان افراد کے علاج و معالجے کے اقدامات کی تفصیلات پوچھیں اور زخمیوں کی عیادت کرتے ہوئے رہبر انقلاب اسلامی کا سلام اور نیک تمنائیں پہنچائیں۔
شیئرینگ :
رہبر انقلاب اسلامی ایران آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے بچوں نے ان کی طرف سے حزب اللہ اور اسلامی مزاحمتی محاذ کے زخمی لبنانیوں کی عیادت کی جنہیں علاج کے لیے تہران لایا گیا ہے۔
یہ افراد، جو لبنان کے حالیہ واقعات میں زخمی ہوئے تھے اور علاج کے لیے ایران لائے گئے ہیں، ان میں شیرخوار، کمسن بچے اور نوجوان بھی شامل ہیں۔
آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے فرزندوں نے متعلقہ حکام سے ان افراد کے علاج و معالجے کے اقدامات کی تفصیلات پوچھیں اور زخمیوں کی عیادت کرتے ہوئے رہبر انقلاب اسلامی کا سلام اور نیک تمنائیں پہنچائیں۔
زخمیوں اور ان کے ساتھ موجود افراد نے اپنی ناگفتہ بہ جسمانی اور ذہنی جالت کے باوجود رہبر انقلاب اسلامی کے بچوں سے درخواست کی کہ وہ ان کو ہمارا سلام کہیں اور ہماری فتح و نصرت کے لیے دعا کریں۔
انہوں نے کہا کہ مزاحمتی محاذ، آیت اللہ خامنہ ای کو دل کی گہرائیوں سے یقین دلاتے ہیں کہ ان تمام تلخ واقعات حتیٰ کہ سید حسن نصر اللہ کی شہادت کے باوجود صیہونی حکومت کے خلاف مقدس جدوجہد جاری رہے گی۔