امریکی جنگی طیاروں نے مجموعی طور پر الجوف، صنعا، اور صعدہ پر چوبیس بارحملے کیے۔ یمنی ذرائع کے مطابق امریکی فورسز نے محض چوبیس گھنٹوں کے دوران صنعا، عمران، صعدہ، الجوف، مآرب، اور حدیدہ صوبوں پر اکہتر بار حملے کیے ہیں۔
ترکیے کے صدر رجب طیب اردوان کے مخالف رہنما اور استنبول کے میئر اکرم امام اوغلو کی قید کے خلاف حزب مخالف کی جانب سے احتجاج کا سلسلہ جاری ہے اور شہر میں بڑی ریلی نکالی۔
میانمار اور تھائی لینڈ میں آنے والے زلزلے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد ایک ہزار 644 سے تجاوز کر گئی، جبکہ امدادی کارکنوں کی جانب سے ملبے کو کھود کر زندہ بچ جانے والوں کی تلاش جاری ہے۔
ڈائریکٹر جنرل ڈبلیو ایچ او کا ای میل میں کہنا تھا کہ امریکا اور دیگر کی طرف سے آفیشل ڈیولپمنٹ اسسٹنٹس (امداد) میں ڈرامائی کٹوتیاں ممالک، این جی اوز اور اقوام متحدہ کی ایجنسیوں بشمول ڈبلیو ایچ او کو بڑے پیمانے پر متاثر کر رہی ہیں۔
امن معاہدے کے تحت روڈ پر کسی بھی قسم کا کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما ہوتا ہے تو کوہاٹ معاہدے کے تحت قانونی کارروائی کی جائے گی، معاہدے کے تحت تمام معاملات بات چیت کے ذریعے حل کیے جائیں گے۔
میانمار میں تباہ کن زلزلے نے تباہی مچادی، زلزلے جھٹکے تھائی لینڈ، بنگلہ دیش، بھارت، لاؤس اور چین میں بھی محسوس کیے گئے، میانمار اور بینکاک میں عمارتیں گرنے سےسینکڑوں اموات کی تصدیق ہوگئی۔
عالمی یوم القدس ناجائز صیہونی حکومت کے خلاف مظلوم اور بہادر فلسطینی عوام کے حق خودارادیت کی حمایت میں ان پر ڈھائے جانے والے مظالم کے خلاف ظلم دنیا بھر کرڑوں لوگوں اور غیرت مند اقوام کے اظہار ہمدردی کا دن ہے۔
سپاہ پاسداران کے بقیةالله الاعظم ثقافتی و سماجی ہیڈکوارٹر کے کمانڈر جنرل محمد علی جعفری نے یوم القدس کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان شاء اللہ ملت کا یہ جوشیلا سیلاب اسرائیل کو بہا لے جائے گا اور ختم کردے گا۔
واضح رہے کہ رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے ویڈیو پیغام میں ایرانی عوام اور پوری دنیا کے لوگوں کو یوم القدس کے موقع پر ریلیوں کی شرکت کے لئے خصوصی تکید کی تھی۔