تاریخ شائع کریں2015 10 May گھنٹہ 20:38
خبر کا کوڈ : 191002

یمن پر سعودی جارحیت آل سعود کی بے تقوائی کی علامت ہے

مولوی نذیر احمد سلامی نے کہا ہے کہ یمن پر سعودی جارحیت آل سعود کی بے تقوائی اور انکی مینیجمنٹ میں نقائص کی وجہ سے ہے۔
یمن پر سعودی جارحیت آل سعود کی بے تقوائی کی علامت ہے
مولوی نذیر احمد سلامی نے کہا ہے کہ یمن پر سعودی جارحیت آل سعود کی بے تقوائی اور انکی مینیجمنٹ میں نقائص کی وجہ سے ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ بات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے کہ سعودی عرب سب سے پہلے تو خود اپنے اس اقدام سے خوف زدہ ہے کیونکہ اس نے امریکی اور اسرائیلی جرنلوں کے حکم پر ایک کمزور ملک کو اپنی جارحیت کا نشانہ بنا کر یہ ثابت کر دیا ہے کہ وہ قرآن و سنت سے اخذ کردہ اسلام کی حاکمیت اور امت واحدہ کی تشکیل کا مخالف ہے۔
انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ سعودی عرب نے یمن پر حملہ کر کے یہ بات ثابت کر دی ہے کہ وہ نہیں چاہتا کہ سعودی عرب میں قرآن اور اسلام کی حاکمیت باقی رہے۔
انہوں نے کہا کہ آل سعود کے حکمران قرآن و سنت پر عمل کرنا شروع کر دیں تو بہت سارے انحرافات کی روک تھام ممکن ہے لیکن وہ ڈرتے ہیں کہ ایسا کرنے سے انکے منافع خطرے میں پڑ جائیں گے۔
مولوی نذیر احمد نے کہا کہ سعودی عرب کا یمن پر حملہ ایران اور تشیع کے خوف کی وجہ سے ہے۔ 
انہوں نے رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ خامنہ ای کے جملے کو کہ ایران کبھی بھی کشور گشائی کا ارادہ نہیں رکھتا کہا کہ امام راحل نے بھی بارہا فرمایا ہے کہ انقلاب صادر کرنے کا ہرگز یہ مطلب نہیں ہے کہ ہم اسلامی ممالک کے درمیان سرحدوں کو ختم کرنے کے درپے ہو جائیں اور ان ممالک پر قبضہ کر لیں بلکہ اس کے معنی یہ ہیں کہ اسلامی افکار و نظریات اسلامی ممالک کے عوام کے زریعے حکمفرما ہونے چاہئیں۔
انہوں نے یمن پر سعودی حملے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یمن کے مختلف شہروں میں مظلوم اور بے گناہ عوام پر سعودی حملوں کا کوئی شرعی جواز نہیں ہے اور یہ بالکل ویسی ہی جارحیت ہے کہ جو اسرائیل نے غزہ میں انجام دی اور اس میں کوئی شک نہیں کہ آک امریکہ اور اسرائیل اور استکبار جہان اس بات سے بہت زیادہ خوشحال ہیں کہ مسلمان ایک دوسرے کی جانوں کے درپے ہیں۔
https://taghribnews.com/vdccxsqsi2bqox8.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ