تاریخ شائع کریں2024 30 December گھنٹہ 13:32
خبر کا کوڈ : 662527

حزب اللہ نے نئی ​​تقرریوں سے متعلق خبروں کی تردید کردی

حزب اللہ نے ایک بیان جاری کرکے اس تحریک کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل کی تقرری سے متعلق خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ تنظیم کے داخلی ڈھانچے میں تقرریوں سے متعلق سوشل میڈیا میں زیر گردش خبریں درست نہیں ہیں
حزب اللہ نے نئی ​​تقرریوں سے متعلق خبروں کی تردید کردی
لبنان کی حزب اللہ نے نئی ​​تقرریوں سے متعلق شائع ہونے والی خبروں کی تردید کی ہے۔

لبنان کی حزب اللہ نے ایک بیان جاری کرکے اس تحریک کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل کی تقرری سے متعلق خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ تنظیم کے داخلی ڈھانچے میں تقرریوں سے متعلق سوشل میڈیا میں زیر گردش خبریں درست نہیں ہیں۔

بیان میں زور دے کر کہا گیا ہے کہ قیادت کی جانب سے عہدیداروں کی تقرری کے حوالے سے کسی بھی فیصلے کی صورت میں تنظیم کے رسمی ذرائع سے آگاہ کیا جائے گا۔ 

حزب اللہ کا یہ تردیدی بیان لبنانی پارلیمنٹ میں مزاحمت کی حامی جماعت کے سربراہ "محمد رعد" کی حزب اللہ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل کے عہدے پر تقرری کے بارے میں بعض دعووں کے جواب میں شائع ہوا ہے۔
https://taghribnews.com/vdchiin-q23n-md.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ