ایرانی صدر پزشکیان نے عمان کے وزیرخارجہ سے ملاقات کے دوران کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران تمام مسلمان ممالک کو آپس میں امن اور صلح سے رہنے کا پیغام دیتا ہے
شیئرینگ :
ایرانی صدر پزشکیان نے عمان کے وزیرخارجہ سے ملاقات کے دوران کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران تمام مسلمان ممالک کو آپس میں امن اور صلح سے رہنے کا پیغام دیتا ہے۔
عمان کے وزیرخارجہ سید بن حمد بن حمود البوسعیدی نے تہران میں ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران ایران اور عمان کے باہمی تعلقات اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ ایران کا مقصد پورے علاقے اور اسلامی ممالک میں امن اور سلامتی کا قیام ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایران اور عمان کے تعلقات بہت پرانے اور دوستانہ ہیں اور یہ مختلف شعبوں میں وسیع ہوچکے ہیں۔ ان تعلقات کو مزید بڑھانا دونوں کے لیے بہت ضروری ہے۔
انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے لیے مشترکہ اقتصادی کمیٹی کے اجلاس کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ سے پچھلے معاہدوں پر عملدرآمد تیز ہوگا اور نئے معاہدوں تک پہنچا جاسکے گا۔
ڈاکٹر پزشکیان نے مزید کہا کہ ایران کی خارجہ پالیسی اسلامی ممالک مخصوصا ہمسایہ اور دوست ممالک کے ساتھ مضبوط تعلقات پر مبنی ہے۔ عمان اس میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ قابل قبول نہیں کہ مسلمان ممالک میں اختلافات ہوں اور اسرائیل ان اختلافات کا فائدہ اٹھائے۔
ملاقات کے دوران عمان کے وزیر خارجہ نے کہا کہ عمان اور ایران کے تعلقات پر اعتماد اور حسن نیت کی بنیاد قائم ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ عمان ہمیشہ ایران کی حکمت عملی کی حمایت کرتا ہے اور ایران کے ساتھ مشترکہ منصوبوں کو عملی طور پر آگے بڑھانے کے لیے کام کررہا ہے۔