سرزمین منیٰ میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد ۲۰۰۰ تک پہنچ گئی
شیئرینگ :
ویڈیو فائل ڈاؤن لوڈ کریںمنی کے المناک سانحے میں مرنے والے حاجیوں کی تعداد دو ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے۔
ایران کے محکمہ حج و زیارت کے سربراہ سعید اوحدی نے سعودی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ سانحہ منی میں مرنے والے حاجیوں کی تعداد دوہزار کے قریب پہنچ گئی ہے۔
سعودی حکومت نے سرکاری سطح پر پندرہ سو حاجیوں کے مرنے کی تصدیق کردی ہے۔
غیر سرکاری اعداد شمار کے مطابق سانحہ منی میں مرنے والے حاجیوں کی تعداد دوہزار ہزار تک پہنچ گئی ہے۔
بدانتظامی اور نا مناسب طبی اقدامات کے سبب مرنے والوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔
اس سانحے میں ہندوستان کے چودہ، پاکستان کے سات جبکہ مراکش کے پچاسی حاجیوں کے مارے جانے کی سرکاری سطح پر تصدیق کردی گئی ہے۔