تہران میں سعودی عرب کے سفارت خانے کے سامنے احتجاجی مظاہرہ
تہران میں مقیم یمنی شہریوں نے سعودی عرب کے سفارت خانے کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرکے یمن پر آل سعود کی جارحیت کی مذمت کی-
تہران میں مقیم یمنی شہریوں نے سعودی عرب کے سفارت خانے کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرکے یمن پر آل سعود کی جارحیت کی مذمت کی-
شیئرینگ :
تہران میں سعودی عرب کے سفارت خانے کے سامنے ہونے والے احتجاجی مظاہرے میں صنعا میں نماز جمعہ پر ہونے والے وحشیانہ حملے کے زخمی افراد نے بھی شرکت کی- واضح رہے جارح سعودی طیاروں نے صنعا میں نماز جمعہ کے ایک اجتماع پر بمباری کی تھی جس میں دسیوں افراد شہید اور زخمی ہوئے تھے- مظاہرین نے امریکہ، صیہونی حکومت اور سعودی عرب کے خلاف نعرے لگائے- مظاہرین کے ہاتھوں میں ایسے پلے کارڈز موجود تھے جن پر امریکہ، صیہونی حکومت اور سعودی عرب کے خلاف نعرے لکھے ہوئے تھے- مظاہرین نے آل سعود کے بادشاہ کی تصویریں نذر آتش کیں اور انہیں پیروں تلے روندا- مظاہرین میں بڑی تعداد، ان طلباء کی تھی جو ایران کی یونیورسٹیوں میں تعلیم حاصل کررہے ہیں- بعض مظاہرین نے ہمارے نمائںدوں سے گفتگو کرتے ہوئے آل سعود کو صیہونی حکومت اور امریکہ کا آلہ کار قراردیا- مظاہرین نے تاکید کی کہ یمن کی قوم، اپنے ملک کی حفاظت کے لئے جارحین کا ڈٹ کر مقابلہ کرے گی- مظاہرین نے اسلامی ملکوں کےخلاف سعودی عرب کی تشدد آمیز اور جارحانہ پالیسیوں اور یمن پر اس کے حملوں کی مذمت کی- تہران میں سعودی عرب کے سفارت خانے کے سامنے ہونے والے احتجاجی مظاہرے میں شریک افراد نے ایک قرارداد بھی منظور کی- مظاہرین نے ہیہات منا الذلۃ کے نعرے بھی لگائے- سعودی عرب اور اسکے پٹھو ممالک، چھے دنوں سے یمن کے نہتے عوام پر وحشیانہ حملے کررہے ہیں-