اسرائیل نے تمام یونیورسٹیوں پر بمباری کی ہے، 90 فیصد سے زیادہ سکولوں کو تباہ کیا اور سکولوں کی عمارتوں میں پناہ لینے والے شہریوں پر حملے کیے
شیئرینگ :
پاکستانی نوبل انعام یافتہ خاتون ملالہ یوسفزئی نے کہا کہ وہ اسرائیل کی غزہ میں بین الاقوامی قوانین اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر آواز اُٹھاتی رہیں گی۔
اسلام آباد میں عالمی سکول گرلز کانفرنس کے دوسرے اور آخری روز خطاب کرتے ہوئے ملالہ یوسفزئی نے کہا کہ غزہ میں اسرائیل نے پورا تعلیمی نظام تباہ کر دیا۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے تمام یونیورسٹیوں پر بمباری کی ہے، 90 فیصد سے زیادہ سکولوں کو تباہ کیا اور سکولوں کی عمارتوں میں پناہ لینے والے شہریوں پر حملے کیے۔
ملالہ یوسفزئی نے کہا کہ خواتین کی تعلیم میرے دل کے بہت قریب ہے۔ سیکھنا ہماری اسلامی تعلیمات میں شامل ہے۔
انہوں نے مسلمان ملکوں کے رہنماؤں پر زور دیا کہ وہ افغانستان میں خواتین اور لڑکیوں کی تعلیم پر پابندیوں کی مخالفت کر کے حقیقی قیادت کا مظاہرہ کریں۔