مجمع جہانی تقریب مذاہب اسلامی کے معاون " سید احمد زرھانی " نے کہا
دوسری جنگ عظیم کے بعد مغرب کی جانب سے صادر کیے جانے والے اعلانیہ جس میں صہیونی حکومت کی تشکیل کا اعلان کیا گیا تھا
شیئرینگ :
قدس آج بھی دنیا کا اہم ترین مسئلہ ہے
تقریب خبر رساں ایجنسی کے مطابق مجمع جہانی کے معاون " سید احمد زرھانی " نے قدس کی اہمیت کے حوالے سے تقریب کے خبرنگار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ، تقریبا 100 گذرچکے ہیں کہ دنیا مسئلہ فلسطین و قدس سے دوچار ہے۔ دوسری جنگ عظیم کے بعد مغرب کی جانب سے صادر کیے جانے والے اعلانیہ جس میں صہیونی حکومت کی تشکیل کا اعلان کیا گیا تھا دنیا کو ایک بڑی افراتفری سے دوچار کردیا اور اس افراتفری کا آخری نمونہ سینچری ڈٰیل ہے ۔
انقلاب اسلامی کی کامیابی کے بعد فلسطین کاز میں ایک نئی جان پڑگئی اور امام خمینی ؒ نے مسئلہ فلسطین اور قدس کی آزادی کو مسلمانوں کا مہم ترین اور اثاثی ترین مسئلہ قرار دیا جس نے امت مسلماں میں مبارزے اور جہاد کے جزبہ کو زندہ کردیا ، جس کی زندہ مثال حزب اللہ ہے جس نے دشمن کے چھکے چھڑا دیئے۔
احمد زرھانی نے مزید کہا ، آج ہم مسلم دنیا میں دو قسم کی فکر کا سامنا کررہے ہیں۔ اول وہ جو صہیونی نظام اور ظلم و جور کے خلاف لڑ رہے ہیں اور دوسری فکر سعودی اور تکفیری سوچ جو امریکہ اور ٹرمپ کے مقاصد کی تکمیل میں کوشاں ہیں۔