امریکہ میں صہیونی ورثہ سینٹر کے بانی کا حمایت پر بن سلمان کا شکریہ
صہیونیوں کی حمایت پر سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان اور ابو ظہبی کے ولیعہد بن زاید کا شکریہ
امریکہ میں صہیونی ورثہ سینٹر کے بانی نے صہیونیوں کی حمایت پر سعودی عرب اور امارات کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ صہیونیوں کی اسرائیل سے کہیں زیادہ سعودی عرب اور امارات حمایت کرتے ہیں
شیئرینگ :
امریکہ میں صہیونی ورثہ سینٹر کے بانی نے صہیونیوں کی حمایت پر سعودی عرب اور امارات کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ صہیونیوں کی اسرائیل سے کہیں زیادہ سعودی عرب اور امارات حمایت کرتے ہیں ۔
مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ میں صہیونی ورثہ سینٹر کے بانی مائیک ایوینس نے صہیونیوں کی حمایت پر سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان اور ابو ظہبی کے ولیعہد بن زاید کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل سے کہیں زیادہ سعودی عرب اور امارات صہیونیوں کی حمایت کرتے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق امریکہ میں صہیونی ورثہ سینٹر کے بانی نے نیویارک میں جرزالم پوسٹ اخبارکی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان اور ابوظہبی کے ولیعہد محمد بن زائد نے صہیونیوں کی اسرائیل سے کہیں زیادہ مدد اور حمایت کی ہے۔
مائیک ایوینس نے کانفرنس کے بعد الجزیرہ کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی کی تعریف اور تمجید کرتے ہوئے کہا کہ میرے السیسی کے ساتھ قریبی تعلقات ہیں۔