حکمرانوں نے پچھلی حکومتوں کی غلطیوں سے کوئی سبق نہیں سیکھا
سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے لاہور میں عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا
حکومتی جماعت کے کرپٹ افراد سے رعایت اور اپوزیشن راہنماؤں کا احتساب انصاف کے تقاضوں کے منافی ہے، بلا امتیاز احتساب کو یقینی بنایا جائے
شیئرینگ :
چیئرمین سنی اتحاد کونسل کا کہنا تھا کہ حکومتی جماعت کے کرپٹ افراد سے رعایت اور اپوزیشن راہنماؤں کا احتساب انصاف کے تقاضوں کے منافی ہے، بلا امتیاز احتساب کو یقینی بنایا جائے، پوری قوم سخت مایوسی کا شکار ہے، ناقص حکومتی کارکردگی کی وجہ سے عوام کے مسائل میں بے پناہ اضافہ ہو گیا ہے، موجودہ حکمرانوں نے پچھلی حکومتوں کی غلطیوں سے کوئی سبق نہیں سیکھا۔
اسلام ٹائمز۔ سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے لاہور میں عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ فواد چودھری کے تھپڑ پر وزیراعظم کی خاموشی دردناک ہے، حکومت اور اپوزیشن سیاسی انتشار پھیلانے سے گریز کرے، ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے، عالمی طاقتیں پاکستان کو ناکام ریاست بنانے کی کوشش کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی جماعت کے کرپٹ افراد سے رعایت اور اپوزیشن راہنماؤں کا احتساب انصاف کے تقاضوں کے منافی ہے، بلا امتیاز احتساب کو یقینی بنایا جائے، پوری قوم سخت مایوسی کا شکار ہے، ناقص حکومتی کارکردگی کی وجہ سے عوام کے مسائل میں بے پناہ اضافہ ہو گیا ہے، موجودہ حکمرانوں نے پچھلی حکومتوں کی غلطیوں سے کوئی سبق نہیں سیکھا۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ گڈ گورننس کا خواب پورا نہیں ہو سکا، تبدیلی کے دعوے کھوکھلے ثابت ہوئے، نیا پاکستان بنانے کا وعدہ پورا نہیں کیا جا سکا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی ٹیم انتہائی ناقص اور ناتجربہ کار ہے، کرپٹ حکومتی شخصیات کو بھی احتساب کے دائرے میں لایا جائے۔ صاحبزادہ حامد رضا کا کہنا تھا کہ عالمی طاقتیں پاک فوج اور عوام کا رشتہ کمزور کرنا چاہتی ہیں، پاک فوج پر بے بنیاد الزام تراشی عالمی اور بیرونی ایجنڈا ہے، ہر محب وطن پاکستانی پاک فوج کیساتھ کھڑا ہے، قوم اپنی بہادر افواج کیخلاف کسی عالمی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دے گی۔
آج پاکستان کے مختلف شہروں میں شیعہ مسلمانوں نے مظاہرے کرکے، پارا چنار کے عوام پر تکفیری دہشت گردوں کے تازہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت اور فوج سے اس حملے کے عوامل ...