کابل سے ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کی وزارت داخلہ کے ترجمان نصرت رحیمی کا کہنا ہے
فغانستان کے دارالحکومت کابل میں آج صبح ہونے والے دو دھماکوں میں 15افراد جاں بحق و زخمی ہو گئے۔
شیئرینگ :
افغانستان کے دارالحکومت کابل میں آج صبح ہونے والے دو دھماکوں میں 15افراد جاں بحق و زخمی ہو گئے۔
کابل سے ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کی وزارت داخلہ کے ترجمان نصرت رحیمی کا کہنا ہے کہ آج صبح کابل شہر کے مکروریان علاقے میں وزارت معدنیات Mines کی گاڑی میں ہونے والے دھماکے میں 5 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہو گئے۔
افغانستان کی وزارت داخلہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ گاڑی میں مقناطیسی بم رکھا گیا تھا۔
حالیہ دنوں میں کابل میں کئی دہشتگردانہ حملے ہوئے جن میں سیکڑوں افراد ہلاک و زخمی ہوئے۔ ان دھماکوں کی ذمہ داری طالبان اور داعش نے قبول کی ہے ۔