ایران کے خلاف غیر انسانی اقتصادی پابندیوں کے خاتمے کے حق میں ہیں
چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کوروناو ائرس کا مقابلہ کرنے کے سلسلے میں ایران کے خلاف عائد پابندیوں کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے سلسلے میں اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف ظالمانہ اور غیر انسانی اقتصادی پابندیوں کو فوری طور پر ختم کرنا چاہیے۔
شیئرینگ :
چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کوروناو ائرس کا مقابلہ کرنے کے سلسلے میں ایران کے خلاف عائد پابندیوں کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
بین الاقوامی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان کنگ شوانگ نے کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے سلسلے میں ایران کے خلاف عائد پابندیوں کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے سلسلے میں اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف ظالمانہ اور غیر انسانی اقتصادی پابندیوں کو فوری طور پر ختم کرنا چاہیے۔ اس سے قبل چین کے صدر شی جین پینگ نے ایرانی صدر حسن روحانی کے نام اپنے خط میں چین کی طرف سے ایران کے مدد جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھاکہ چين ایران کے خلاف عائد پابندیوں کو ظالمانہ اور غیر انسانی سمجھتا ہے۔ واضح رہے کہ چین نے کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے سلسلے میں ایران کی بھر پور مدد کی ہے۔