تاریخ شائع کریں2020 17 March گھنٹہ 13:28
خبر کا کوڈ : 455379

افغان سکیورٹی فورسز اور طالبان کے درمیان شدید لڑئی میں 35 سے زائد ہلاک و زخمی

طالبان نے سیکیورٹی چیک پوسٹ پر دھاوا بول دیا جس کے نتیجے میں 37 سکیورٹی اہلکار ہلاک اور زخمی ہوگئے۔
صوبے غور کی چیک پوسٹ پر مسلح طالبان نے حملہ کیا، طالبان نے پہلے دستی بم پھینکے اور پھر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے جواب میں افغان اہلکاروں نے بھی  فائرنگ کی
افغان سکیورٹی فورسز اور طالبان کے درمیان شدید لڑئی میں 35 سے زائد ہلاک و زخمی
طالبان نے سیکیورٹی چیک پوسٹ پر دھاوا بول دیا جس کے نتیجے میں 37 سکیورٹی اہلکار ہلاک اور زخمی ہوگئے۔
افغان میڈیا کے مطابق صوبے غور کی چیک پوسٹ پر مسلح طالبان نے حملہ کیا، طالبان نے پہلے دستی بم پھینکے اور پھر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے جواب میں افغان اہلکاروں نے بھی  فائرنگ کی۔ دونوں جانب سے کئی گھنٹوں تک فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا جس کے دوران 11 اہلکار مارے گئے اور 6 شدید زخمی ہوگئے جب کہ افغان حکام کا کہنا ہے کہ جوابی کارروائی میں 20 طالبان ہلاک ہوگئے۔
ضلعی گورنر محمد کبیری نے میڈیا کو بتایا کہ 20 طالبان کی ہلاکت کے بعد جنگجو طالبان بھاگ گئے تاہم فرار ہوتے ہوئے 2 فوجی گاڑیوں کو نذر آتش کرگئے اور ایک گاڑی کو اپنے ہمراہ لے گئے۔
واضح رہے کہ افغانستان میں طالبان اور امریکا کے درمیان افغان امن معاہدے کے باوجود تاحال امن بحال نہیں ہوسکا ہے، افغان صدر نے طالبان اسیروں کی رہائی کو معطل کردیا ہے اور طالبان کے افغان سیکیورٹی اہلکاروں پر حملے جاری ہیں۔
https://taghribnews.com/vdccmpq0o2bqp18.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ