پاکستانی وزیر اعظم کے معاون خصوصی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے پاکستان میں کورونا وائرس سے پہلی 2 اموات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے
پاکستانی وزیر اعظم کے معاون خصوصی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے پاکستان میں کورونا وائرس سے پہلی 2 اموات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے
شیئرینگ :
پاکستانی وزیر اعظم کے معاون خصوصی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے پاکستان میں کورونا وائرس سے پہلی 2 اموات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ کہ دونوں کا تعلق صوبہ خیبر پختون خواہ سے ہے اور دونوں حال ہی میں سعودی عرب سے عمرہ کرکے واپس وطن پہنچے تھے۔
بین الاقوامی خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی وزیر اعظم کے معاون خصوصی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے پاکستان میں کورونا وائرس سے پہلی 2 اموات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ کہ دونوں کا تعلق صوبہ خیبر پختون خواہ سے ہے اور دونوں حال ہی میں سعودی عرب سے عمرہ کرکے واپس وطن پہنچے تھے۔ ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد دو ہوگئی ہے، ہلاک ہونے والے دونوں افراد کا تعلق صوبہ خیبرپختونخواہ سے ہے۔ کورونا وائرس سے مردان اور پشاور میں مرنے والوں کی عمریں اور 50 اور 36 سال ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں خیبرپختونخواہ کے وزیر صحت تیمور جھگڑا نے صوبے میں 2 اموات کی تصدیق کی۔ اس سے قبل وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے پاکستان میں کورونا وائرس سے پہلی موت کی تصدیق کی تھی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ گہرے دکھ کے ساتھ پاکستان میں کورونا سے پہلی موت کی تصدیق کررہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ مردان کا 50 سالہ شخص حال ہی میں سعودی عرب سے عمرہ کرکے واپس وطن پہنچا تھا اور اس میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔ وزیراعظم کے معاون خصوسی نے مزید کہا کہ متاثرہ شخص کو بخار، کھانسی اور سانس لینے میں تکلیف تھی۔