عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 17 سال کی کم ترین سطح پر آنے کے بعد امریکی خام تیل کی قیمت میں بھی 6 فیصد کی کمی ہوگئی ہے
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 17 سال کی کم ترین سطح پر آنے کے بعد امریکی خام تیل کی قیمت میں بھی 6 فیصد کی کمی ہوگئی ہے
شیئرینگ :
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 17 سال کی کم ترین سطح پر آنے کے بعد امریکی خام تیل کی قیمت میں بھی 6 فیصد کی کمی ہوگئی ہے۔
بین الاقوامی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس کے سبب عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 17 سال کی کم ترین سطح پر آنے کے بعد امریکی خام تیل کی قیمت میں بھی 6 فیصد کی کمی ہوگئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق کورونا وائرس کے سبب عالمی منڈی میں معاشی سرگرمیاں متاثر ہونے کے ساتھ ساتھ خام تیل کی طلب میں بھی کمی آنا شروع ہو گئی ہے، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں کمی کا یہ سلسلہ تسلسل کے ساتھ جاری ہے، گزشتہ روز عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 30 ڈالر فی بیرل تھی جو مزید کم ہوکراب 17 سال کی کم ترین سطع پر آگئی ہے، اس طرح ایک ماہ کے دوران خام تیل کی قیمت میں 53 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
ادھر صرف ایک روز میں میں امریکی خام تیل کی قیمت تقریباً 6 فیصد کمی کے بعد 25 ڈالر 41 سینٹس فی بیرل جبکہ برطانوی خام تیل کی قیمت 4.52 فیصد کمی کے بعد 27 ڈالر 85 سینٹس فی بیرل تک گرگیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کا پھیلاؤ بڑھنے اور لاک ڈاؤن ہونے پر تیل کی طلب میں نمایاں کمی دیکھی گئی ہے ۔
آج پاکستان کے مختلف شہروں میں شیعہ مسلمانوں نے مظاہرے کرکے، پارا چنار کے عوام پر تکفیری دہشت گردوں کے تازہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت اور فوج سے اس حملے کے عوامل ...