تاریخ شائع کریں2020 19 March گھنٹہ 21:41
خبر کا کوڈ : 455695

سعودی عرب سے واپس آنے والے مردان کے شہری میں کورونا وائرس کی تشخیص

کورونا وائرس کے نتیجے میں ہلاکت کے بعد سخت اقدامات کرتے ہوئے مردان کی یونین کونسل منگا کو غیر معینہ مدت کیلئے لاک ڈاؤن کردیا گیا ہے
پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخواہ میں سعودی عرب اور دبئی سے آنے والے 2 افراد کی کورونا وائرس کے نتیجے میں ہلاکت کے بعد سخت اقدامات کرتے ہوئے مردان کی یونین کونسل منگا کو غیر معینہ مدت کیلئے لاک ڈاؤن کردیا گیا ہے
سعودی عرب سے واپس آنے والے مردان کے شہری میں کورونا وائرس کی تشخیص
پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخواہ میں سعودی عرب اور دبئی سے آنے والے 2 افراد کی کورونا وائرس کے نتیجے میں ہلاکت کے بعد سخت اقدامات کرتے ہوئے مردان کی یونین کونسل منگا کو غیر معینہ مدت کیلئے لاک ڈاؤن کردیا گیا ہے۔
بین الاقوامی خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخواہ میں سعودی عرب اور دبئی سے آنے والے 2 افراد کی کورونا وائرس کے نتیجے میں ہلاکت  کے بعد سخت اقدامات کرتے ہوئے مردان کی یونین کونسل منگا کو غیر معینہ مدت کیلئے لاک ڈاؤن کردیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق مردان کی انتظامیہ نے داخلی راستوں پر پولیس تعینات کردی ہے، علاقے سے کسی کو باہر جانے اور باہر سے اندر آنے پر پابندی عائد کردی گئی۔ ڈپٹی کمشنر عابد خان وزیر کے مطابق انتظامیہ نے یہ اقدام کورونا وائرس سے بچاؤکے حفاظتی اقدامات کے تحت اٹھالیا ہے جبکہ متوفی کے اہل خانہ سمیت 25 افراد کے لئے عبدالولی خان یونیورسٹی میں قرنطینہ مرکز بنا لیا گیا ہے جہاں ان تمام افراد کو منتقل کرلیا گیا ہے۔ہلاک ہونے والا  پچاس سالہ سعادت 9 مارچ کو سعودی عرب سے واپس آیاتھا اورکل انتقال کرگیا۔ حفاظتی اقدامات کے تحت متوفی کے رہائشی علاقہ منگاہ کا لاک ڈاون کردیا گیا ہے۔ڈپٹی کمشنر کے مطابق ابھی یہ فیصلہ نہیں کیا گیا ہے کہ لاک ڈاؤن کب تک جاری رہے گا۔ادھر مقتول کے اہل خانہ سمیت جن 25 افراد کو قرنطینہ مرکز منتقل کر دیا گیا ہے، ان کی اسکریننگ کا عمل مکمل ہوگیا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcdnk0okyt0k96.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ