کورونا وائرس سے مقابلے میں رکاوٹ امریکی پابندیاں ایرانی عوام سے دشمنی کا ثبوت ہیں
جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ محمد جواد ظریف نے امریکہ کی اقتصادی دہشت گردی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ محمد جواد ظریف نے امریکہ کی اقتصادی دہشت گردی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا وائرس نے امریکہ کی ظالمانہ پابندیوں کی حقیقت کو دنیا کے سامنے نمایاں کردیا ہے۔
شیئرینگ :
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ محمد جواد ظریف نے امریکہ کی اقتصادی دہشت گردی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا وائرس نے امریکہ کی ظالمانہ پابندیوں کی حقیقت کو دنیا کے سامنے نمایاں کردیا ہے۔
بین الاقوامی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ محمد جواد ظریف نے امریکہ کی اقتصادی دہشت گردی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا وائرس نے امریکہ کی ظالمانہ پابندیوں کی حقیقت کو دنیا کے سامنے نمایاں کردیا ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ نے عید نوروز کی آمد پر ایرانی قوم، بیرون ملک مقیم ایرانیوں اور عید نوروز منانے والی اقوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے نئے سال میں ان کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایرانی قوم نے گذشتہ سال میں سیلاب، زلزلہ اور دیگر آفات کا مقابلہ کیا ایرانی قوم نے گذشتہ سال سپاہ اسلام کے عظیم کمانڈر کو کھو دیا اور گذشتہ دو مہینے سے کورونا وائرس کا مقابلہ کررہی ہے البتہ کورونا وائرس کا مسئلہ ایک عالمی مسئلہ ہے جو ہر جگہ قربانی لے رہا ہے۔ جواد ظریف نے کہا کہ امریکہ نے اقتصادی پابندیوں کے ذریعہ ایرانی قوم کی سلامتی کو نشانہ بنایا ہے اور آج امریکہ کی اقتصادی دہشت گردی مزید نمایاں ہوگئی ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ دنیا کو امریکہ کی یکطرفہ پابندیوں کو نظر انداز کرنا چاہیے ۔ دنیا کو امریکہ کے غیر قانونی اقدامات کی پیروی نہیں کرنی چاہیے امریکہ سے خوفزدہ نہیں ہونا چاہیے بلکہ اس کی یکطرفہ پابندیوں کو نظر انداز کرکے انسانیت کی مدد کرنی چاہیےاور میں نے اس سلسلے میں اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کو خط بھی لکھا ہے کہ ہمیں اقتصادی پابندیوں اور کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے لئے ذہنی تبدیلی کی ضرورت ہے اور عالمی ادارے اگر امریکہ کی اشارے پر چلتے رہے تو وہ اپنے اہداف میں کامیاب نہیں ہوسکیں گے۔