کورونا وائرس کے سبب پاکستانی ہائیکورٹ نے قیدیوں کی سزا معاف کردی
اسلام آباد ہائیکورٹ نے کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے اڈیالہ جیل سے معمولی جرائم میں ملوث اور 7 سال سے کم سزا والے قیدیوں کی رہائی کا حکم
اسلام آباد ہائیکورٹ نے کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے اڈیالہ جیل سے معمولی جرائم میں ملوث اور 7 سال سے کم سزا والے قیدیوں کی رہائی کا حکم جاری کردیا ہے۔
شیئرینگ :
اسلام آباد ہائیکورٹ نے کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے اڈیالہ جیل سے معمولی جرائم میں ملوث اور 7 سال سے کم سزا والے قیدیوں کی رہائی کا حکم جاری کردیا ہے۔
مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے اڈیالہ جیل سے معمولی جرائم میں ملوث اور 7 سال سے کم سزا والے قیدیوں کی رہائی کا حکم جاری کردیا ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے اڈیالہ جیل میں 1362 قیدیوں کی ضمانت پر رہائی کے کیس کی سماعت کی جس میں دس سال سے کم سزا کے انڈر ٹرائل قیدیوں کی ضمانت پر رہائی پر غور کیا گیا۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ اڈیالہ جیل میں 2174 قیدیوں کی گنجائش موجود ہے لیکن اس وقت 5001 قیدی موجود ہیں، 1362 قیدیوں کے عدالتوں میں ٹرائل زیر التوا ہیں، کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر کیوں نہ انڈر ٹرائل قیدیوں کو رہا کر دیا جائے۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا کہ اگر ایک بھی متاثرہ مریض جیل کے اندر چلا گیا تو جیل میں موجود قیدیوں کو متاثر کرسکتا ہے، انھوں نے ایران کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ ایران نے تو جیلوں سے سارے قیدی نکال دیئے ہیں، خدانخواستہ کسی قیدی کوکورونا ہوگیا تو پھر قابو نہیں آئے گا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے اڈیالہ جیل میں معمولی جرائم میں قید اور 7 سال سے کم سزا والے قیدیوں کوضمانتی مچلکوں پررہا کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ڈپٹی کمشنر ایک آفیسر مقرر کریں جو ضمانتی مچلکوں کے معاملات دیکھے، جو قیدی مچلکے جمع نہ کرا سکیں حکومت ان قیدیوں کے مچلکے خود دے، جو افراد گرفتاری کے بعدابھی جیل نہیں گئے انہیں تھانے کے حوالات سے ہی رہا کیاجائے۔