افغان فوج کی چیک پوسٹ پر طالبان کے حملے میں 25 اہلکار ہلاک
افغان فوج کی ایک چیک پوسٹ پر طالبان دہشت گردوں کے حملے میں 25 اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔
افغان فوج کی ایک چیک پوسٹ پر طالبان دہشت گردوں کے حملے میں 25 اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق افغانستان کے صوبے زابل میں واقع فوجی چیک پوسٹ پر طالبان دہشت گردوں نے حملہ کر دیا
شیئرینگ :
افغان فوج کی ایک چیک پوسٹ پر طالبان دہشت گردوں کے حملے میں 25 اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔
بین الاقوامی خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغان فوج کی ایک چیک پوسٹ پر طالبان دہشت گردوں کے حملے میں 25 اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق افغانستان کے صوبے زابل میں واقع فوجی چیک پوسٹ پر طالبان دہشت گردوں نے حملہ کر دیا، حملہ آورطالبان کی مدد افغان پولیس میں موجود دہشت گردوں کے حامی 6 اہلکاروں نے کی۔ ایک ہفتے میں اس طرز کی یہ دوسری بڑی کارروائی ہے۔
دہشت گردوں کے حملے میں 25 افغان فوجی اور پولیس اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے اور چیک پوسٹ تباہ ہوگئی۔ طالبان کی جانب سے اس حملے کی تردید یا تصدیق نہیں کی گئی ہے تاہم کچھ عرصے سے طالبان نے اسی طریقے سے افغان سیکیورٹی فورسز کو نشانہ بنایا ہے۔