گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان اورہندوستان میں کورونا سے 7 افراد ہلاک اور 762 افراد متاثر ہوئے ہیں
دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی کورونا وائرس کی تباہ کاریاں جاری ہیں، ملک بھر میں کورونا وائرس کے نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 504 ہوگئی
شیئرینگ :
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان اورہندوستان میں کورونا سے 7 افراد ہلاک اور 762 افراد متاثر ہوئے ہیں۔
پاکستانی میڈیا کے مطابق دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی کورونا وائرس کی تباہ کاریاں جاری ہیں، ملک بھر میں کورونا وائرس کے نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 504 ہوگئی جب کہ سیکڑوں کیسز مشتبہ ہیں۔ اب تک پاکستان میں اس وائرس سے 3 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی جاچکی ہے۔
کورونا وائرس نے جہاں دنیا بھر کی معیشت کو ہلا کر رکھ دیا ہے وہیں پاکستان اسٹاک مارکیٹ بھی اس سے محفوظ نہیں ۔ ہنڈریڈ انڈیکس گزشتہ 2 ہفتوں سے مسلسل گراوٹ کا شکار ہے اور جمعرات کو انڈیکس گزشتہ 5 سال کی انتہائی کم ترین سطح پرآگیا ہے۔
پاکستان کی طرح ہندوستان میں بھی کورونا وائرس کا قہر جاری ہے اورکورونا سے متاثرایک بزرگ کی جمعرات کو موت ہو گئی۔ جس کے ساتھ ہی ملک میں اس سے مرنے والوں کی تعداد چار ہوگئی اور متاثرہ مریضوں کی تعداد بڑھ کر 258 ہوگئی ہے۔
وزارت صحت نے آج ہفتہ کی صبح بتایا کہ ملک میں کورونا کے 258 معاملوں کی تصدیق ہوچکی ہے جن میں سے 219 مریض ہندوستانی ہیں جبکہ 39غیر ملکی شہری ہیں۔
کورونا وائرس سے متاثرہ 23 افراد علاج کے بعد صحت مند ہو چکے ہیں۔
مرکزی حکومت نے کورونا وبا سے نمٹنے کے لئے 22 مارچ سے ایک ہفتے تک بین الاقوامی طیاروں کے ہندوستان آنے پر پابندی لگا دی ہے۔