جنوبی کوریا کی فوج کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا نے دو جدید میزائلوں کا تجربہ کیا ہے۔
جنوبی کوریا کی فوج نے آج بروز ہفتہ اعلان کیا کہ ان دونوں میزائلوں کا تجربہ شمالی پیونگان شہر میں کیا گیا۔
شیئرینگ :
جنوبی کوریا کی فوج کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا نے دو جدید میزائلوں کا تجربہ کیا ہے۔
یونھاپ خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جنوبی کوریا کی فوج نے آج بروز ہفتہ اعلان کیا کہ ان دونوں میزائلوں کا تجربہ شمالی پیونگان شہر میں کیا گیا۔
شمالی کوریا کے رہنما نے یکم جنوری کو اعلان کیا تھا کہ اگرامریکہ سے مذاکرات شروع نہ ہوئے تو وہ اپنا میزائلی و ایٹمی پروگرام پھر سے شروع کردےگا۔ فروری دوہزار انیس میں ہانوئے مذاکرات ناکام ہونے کے بعد سے امریکہ اور شمالی کوریا کے درمیان مذاکرات کا سلسلہ ٹھپ پڑ گیا ہے۔